امتحانی ڈیوٹی دینے والے عملے کیلئے بڑی خوشخبری
03-30-2026
لاہور بورڈ نے امتحانی ڈیوٹی دینے والے عملے کے یومیہ معاوضے میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل نگران عملے کو 700 روپے اور سپرنٹینڈنٹ کو 1500 روپے یومیہ ملتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق نئے اضافے کے بعد نگران عملے کا یومیہ معاوضہ 1000 روپے اور سپرنٹینڈنٹ کا 2000 روپے ہو جائے گا۔ تعلیمی بورڈ کے تحت تقریباً 45 ہزار نگران عملہ امتحانی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہا ہے، جن میں لاہور بورڈ کے تحت 8 ہزار اساتذہ نگرانی پر تعینات ہیں۔ سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کے مطابق، معاوضے میں اضافہ نگران عملے کی کمی کے مسئلے کو بھی حل کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔