لیڈی ولنگڈن ہسپتال ویڈیو سکینڈل، پی ایم اینڈ ڈی سی کا ڈاکٹرز کو نوٹس

03-30-2026

(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ہونیوالے ویڈیو سکینڈل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، پی ایم اینڈ ڈی سی نے ہسپتال اور ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کر دیئے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی نے واقعہ میں ملوث ڈاکٹرز کی شناخت اور کردار کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، ہسپتال انتظامیہ سے تادیبی اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی، بغیر اجازت مریضوں کی ویڈیو بنانا سنگین خلاف ورزی ہے۔ صدر پی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسر رضوان تاج کا کہنا ہے کہ غیر پیشہ ورانہ رویہ ناقابل قبول ہے، سخت کارروائی ہو گی، مریضوں کی رازداری اور وقار پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔