پی ایس ایل 11، آج آرام کا دن، کراچی کنگز کا پہلا نمبر

03-30-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے آغاز کو چار روز گزرنے کے بعد آج آرام کا دن ہے۔

  مجموعی طور اب تک کھیلے گئے 6 میچز کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز 2 میچز میں سے ایک میں فتح اور ایک میں شکست کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اپنے اپنے ابتدائی میچز جیت کر 2، 2 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 2 میچز میں سے ایک میں فتح اور ایک میں شکست کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ راولپنڈیز، اسلام آباد یونائیٹڈ ایک ایک اور حیدر آباد کنگزمین 2 میچز کھیل کر صفر پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب چھٹی، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ کل شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔