سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 75 ہزار سے متجاوز

03-30-2026

(لاہور نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمتی دھاتوں کی قیمتیں نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے کا ہو گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 343 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 70 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 524 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 39 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 532 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔