رنگ محل کی پلاسٹک شاپ کو ناقص کرسیاں تبدیل کرنے کا حکم
03-30-2026
(لاہور نیوز) صارف عدالت میں ہوٹل کیلئے خریدی گئی پلاسٹک کی کرسیوں کے ناقص مٹیریل سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
عدالت نے رنگ محل کی پلاسٹک شاپ کے مالک کے خلاف ڈگری جاری کر دی، دکاندار کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر خراب کرسیوں کو تبدیل کرے۔ تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کے رہائشی سلیم اقبال نے 10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، درخواست گزار کے مطابق اس نے اپنے ہوٹل کیلئے پلاسٹک کی کرسیاں خریدی تھیں جو ناقص کوالٹی کے باعث جلد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں۔ درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا کہ دکاندار نے کرسیوں کی دو ماہ کی وارنٹی دی تھی، تاہم جب خراب ہونے پر انہیں واپس کرنے کی کوشش کی گئی تو دکاندار نے انکار کر دیا۔