پی ایس ایل 11: گیند سے چھیڑ چھاڑ، فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج

03-30-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 11 میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے کوڈ  آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں پر اعلامیہ جاری کر دیا۔ پی سی بی کے مطابق لاہور قلندرز  کے فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا، فخر  نے پی ایس ایل کی پلیئنگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی کی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ خلاف ورزی گیند کی حالت خراب کرنے کے حوالے سے ہے، میچ ریفری روشن ماہنامہ  نے ڈسپلنری سماعت کی، فخر زمان  نے اپنے اوپر لگے چارج سے انکار کیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے کیس کی مزید سماعت اگلے 48 گھنٹوں میں ہو گی، میچ ریفری سماعت کے بعد فیصلہ سنائیں گے۔