پی آئی اے پرواز کی 6 سال بعد لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈنگ، پروقار استقبال

03-30-2026

(لاہور نیوز) پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 785 لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

پرواز کا استقبال لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کیا، لندن ہیتھرو ایئرپورٹ کو پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا، اس سلسلے میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کا کیک کاٹا گیا۔ پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے کی پرواز کو اہم سنگ میل قرار دیا، انہوں  نے کہا کہ پی آئی اے کی پرواز پاکستانیوں کی دل کی آواز ہے اور اس کو بڑھنا چاہئے۔ ترجمان ہیتھرو ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا ہمارے ساتھ 7 دہائیوں پر مشتمل رشتہ ہے، پی آئی اے کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں، آج ہمارا پرانا دوست واپس آ گیا۔