محکمہ سکول اور ہائر ایجوکیشن کا درجنوں اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری

03-29-2026

(لاہور نیوز) متعدد اساتذہ کے میٹرک کی امتحانی ڈیوٹی سے انکار کرنے پر محکمہ سکول اور ہائر ایجوکیشن نے درجنوں اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے میٹرک کے امتحانی عملے کو فوری جوائننگ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور بورڈ کے تحت کل صبح انگریزی لازمی کا پرچہ لیا جائے گا، 880 امتحانی سنٹرز میں نگرانی کیلئے 6ہزار سے زائد امتحانی عملہ درکار ہو گا۔