حمزہ شہباز شریف سے توفیق بٹ اور احسن خان کی ملاقات
03-29-2026
(لاہور نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے سینئر کالم نویس توفیق بٹ اور معروف اداکار احسن خان نے ملاقات کی۔
حمزہ شہباز شریف سے ہونیوالی ملاقات میں معزز شخصیات نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے کالم نویس توفیق بٹ اور اداکار احسن خان سے سیاسی زندگی کے مختلف واقعات شیئر کیے۔ انہوں نے سینئر کالم نویس توفیق بٹ سے کہا کہ میں آپ کے کالم پڑھتا ہوں اور کافی رہنمائی ہوتی ہے۔