لاہور: 205 ٹریفک حادثات میں ایک جاں بحق، 263 زخمی
03-29-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والے 205 ٹریفک حادثات میں 1 شخص جاں بحق اور 263 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 205 ٹریفک حادثات ہوئے، ان حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 263 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 96 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 167 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک حادثات کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں