شیراکوٹ: پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے

03-29-2026

(لاہور نیوز) شیراکوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عامر اور علی شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔  پولیس کا کہنا تھا کہ ملزموں سے مجموعی طور پر 2 کلو چرس برآمد ہوئی ہے تاہم مزید کارروئی کیلئے ملزمان کو انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔