ہیئر: شادی میں فائرنگ سے 6 سالہ بچی زخمی، 10 ملزمان گرفتار
03-29-2026
(لاہور نیوز) ہیئر کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 6 سالہ بچی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ہیئر کے علاقہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے 6 سالہ عفرہ کو ٹانگ پر گولی لگی جس کےباعث بچی شدید زخمی ہو گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمی بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی 10 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔