پی ایس ایل 11: سکیورٹی ہائی الرٹ، روٹس کی مکمل چیکنگ

03-29-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آج ہونے والے دونوں میچز کے لیے ڈولفن پولیس نے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔

ایس پی ڈولفن، لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں بریفنگ و ہدایات جاری کیں، انہوں نے نجی ہوٹل کے اطراف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ٹیموں کی موومنٹ سے قبل روٹس کی مکمل چیکنگ بھی کی۔ ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق، سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ ٹیموں کی چیکنگ بھی کی گئی اور ٹیموں کی گاڑیوں کی درست سمت اور سٹینڈنگ پوزیشن کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ میچ کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوراً اطلاع دیں۔