سبزیوں کی سرکاری ریٹ لسٹ غیر موثر، مارکیٹ میں مہنگائی برقرار

03-29-2026

(لاہور نیوز) سبزیوں کی سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں مہنگائی برقرار ہے اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق  آلو کی سرکاری قیمت 20 روپے فی کلو ہے، مارکیٹ میں 40 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، پیاز 70 روپے کی بجائے 100 روپے، ٹماٹر 70 روپے کی بجائے 100 روپے، کریلا 150 روپے کی بجائے 180 روپے، جبکہ مٹر 40 روپے کی بجائے 100 روپے میں دستیاب ہے۔  اسی طرح شملہ مرچ 80 روپے کی بجائے 150 روپے، سبز مرچ 110 روپے کی بجائے 120 روپے، جبکہ بند گوبھی 35 روپے کی بجائے 50 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں پھل بھی سرکاری قیمتوں سے تقریباً 50 روپے مہنگے بیچے جا رہے ہیں۔  شہریوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر سرکاری قیمتوں کا اطلاق کرائیں، کیونکہ منڈیوں میں سبزی فروش سرکاری ریٹ لسٹ پر سبزیاں دستیاب نہیں کر پا رہے ہیں۔