شاپنگ پر آئی خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار
03-29-2026
(لاہور نیوز) ستوکتلہ پولیس نے پی ای اے روڈ مارکیٹ میں شاپنگ پر آئی خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراسانی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم علی وقار کو کریم پارک سے ٹریس کیا گیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بتایا کہ خواتین بازار میں شاپنگ کے لیے آئی تھیں جب ملزم نے ان کو ہراساں کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔