بادامی باغ میں گھر کی چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

03-29-2026

(لاہور نیوز) بادامی باغ کے کے علاقے ظفر پارک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر کی چھت اچانک گر گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ظفر پارک سٹریٹ نمبر 11 سبزی منڈی میں پیش آیا۔ چھت ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی جو اچانک منہدم ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ قاسم اور 18 سالہ اویس جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 سالہ صباحت اور 45 سالہ پروین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے دو افراد کو زندہ نکال لیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں بروقت مکمل کر لی گئیں جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔