ایشین کپ فٹبال کوالیفائنگ راؤنڈ کا اہم میچ، میانمار کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

03-29-2026

(لاہور نیوز) ایشین کپ فٹ بال کوالیفائنگ راؤنڈ کے اہم میچ کیلئے میانمار کی قومی فٹ بال ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔

پاکستان اور میانمار کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان 31 مارچ کو اہم میچ کھیلا جائے گا، جس کیلئے میانمار کے 14 رکنی سکواڈ نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا، حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔ میچ ایشین کپ کوالیفائرز کے سلسلے کا اہم مرحلہ ہے جس میں دونوں ٹیمیں فتح کی امید لیے میدان میں اتریں گی، پاکستان اور میانمار کی ٹیموں کے درمیان یہ میچ 31 مارچ کو دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہے، میانمار کی ٹیم بھی بھرپور تیاری کے ساتھ پاکستان پہنچی ہے۔ فٹ بال شائقین اس اہم مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔