لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، موسم خوشگوار

03-29-2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

جھنگ، بہاولپور، میانوالی سمیت کئی شہروں میں بادل برسے۔ یزمان، چولستان اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی بادل برسے۔ محکمہ موسمیات نے لاہور میں 31 مارچ تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کردی۔ صوبائی دار الحکومت لاہور میں گزشتہ رات سے مسلسل بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش تھمتے ہی شہر میں ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی، جس کے بعد شہر لاہور کا موسم سہانا ہو گیا۔ شہر کے افق پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں آج سے 31 مارچ تک وقفے وقفے سے بادل برستے رہیں گے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہورمیں ہوا کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک جا پہنچا ہے۔