پاک آرمی کےگلزار نے رستمِ پاکستان دنگل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

03-28-2026

(ویب ڈیسک) پاک آرمی کے گلزار گلو بٹ نے رستمِ پاکستان دنگل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

  فیصل آباد میں رستمِ پاکستان کے فائنل کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک آرمی کے گلزار گلو بٹ نے واپڈا کے عدنان ٹیراں والا کو پچھاڑ کر رستمِ پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا۔ونر کو 5 لاکھ روپے اور رنر اپ کو 3 لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا۔ فائنل سے قبل ملک کے مختلف شہروں کے نامور پہلوانوں کے مابین 20 مقابلے ہوئے، شائقین کی بڑی تعداد نے رستمِ پاکستان دنگل سمیت پہلوانوں کی زور آزمائی کے مقابلے دیکھے اور پہلوانوں کو خوب داد دی ۔