پی ایس ایل 11: پشاور زلمی راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

03-28-2026

(لاہورنیوز)پاکستان سپر لیگ 11 کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

  ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن الیون کا تیسرا میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں راولپنڈیز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے، یاسر خان 83 اور محمد رضوان 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیرل مچل نے 23 اور سیم بلنگز نے 18 رنز بنائے، پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور زلمی نے 215 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا، محمد حارث 47، بابر اعظم 39، مچل بریسویل 35 اور عبدالصمد 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ راولپنڈیز کی جانب سے عماد بٹ نے دو، رشاد حسین، آصف آفریدی، محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔