کیروسین کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

03-28-2026

(لاہور نیوز) کیروسین کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 22 روپے 3 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 365 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ قبل ازیں گزشتہ رات مٹی کا تیل 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، جبکہ گزشتہ ہفتے مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایک ہفتے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ جس کا نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا ہے۔