سیشن کورٹ احاطہ عدالت میں فائرنگ کا زخمی دم توڑ گیا
03-28-2026
(لاہور نیوز) سیشن کورٹ کے احاطہ عدالت میں فائرنگ کا زخمی دم توڑ گیا۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والا سعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں گلفام ، حمزہ اور ندیم کو نامزد کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے عدالت کے باہر فائرنگ کی تھی ،فائرنگ سے سعد اور راہگیر عثمان شدید زخمی ہو گئے تھے ،سعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ملزمان نے سعد کیخلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں قتل کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ ملزمان نے اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے فائرنگ کی۔