لاہور میں مغربی ہوائیں داخل، 31 مارچ تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی
03-28-2026
(لاہور نیوز) شہر میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے سے موسم نے خوشگوار رخ اختیار کر لیا اور شہر کے افق پر بادل چھانے کا امکان بن گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 31 مارچ تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے موسم میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ اس وقت لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی اور شہریوں کو موسم کی حدت سے عارضی ریلیف ملے گا۔