عازمین کو حج تربیت، ویکسینیشن اور ادویات پیکنگ کی سہولیات ایک ہی دن دینے کا فیصلہ

03-27-2026

(لاہور نیوز) وزارت مذہبی امور نے عازمین کو حج تربیت، ویکسینیشن اور ادویات پیکنگ کی سہولیات ایک ہی دن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں تربیت اور ویکسینیشن 8 اپریل سےشروع ہو گی، عازمین کی تربیت اور ویکسینیشن کیلئے متعلقہ حاجی کیمپ میں شرکت لازمی قرار دی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیتی سیشن کے دوران ٹکٹ، ویزا، شناختی لاکٹ اور لگیج ٹیگ بھی فراہم کئےجائیں گے، عازمین حج اصل شناختی کارڈ اور تصویر والی کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ہمراہ لائیں، حاجی کیمپوں میں کرنسی کے تبادلے کیلئے بینکوں کے کاؤنٹرز بھی ہوں گے۔