بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت
03-27-2026
(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس 31 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
رجسٹرار آفس نے بانی اور بشریٰ بی بی کیس کی کاز لسٹ جاری کردی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر بانی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سے جواب طلب کر رکھا ہے جبکہ نیب نے سزا معطلی کی درخواستیں قابل سماعت نا ہونے کا اعتراض اٹھا رکھا ہے۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، احتساب عدالت نے 17 جنوری 2025 کو بانی اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنائی تھیں۔