پی ایس ایل 11: کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے ہوں گے

03-27-2026

(لاہور نیوز) پی ایس ایل ایڈیشن 11 کے دوسرے میچ میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدِمقابل ہوں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کریں گے۔ واضح رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پی ایس ایل میں 20 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں 13 میچز کوئٹہ نے جیتے جبکہ 7 میچز میں کراچی نے کوئٹہ کو شکست سے دوچار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز سے شکست دی تھی۔ یاد رہے پی ایس ایل 11 کے تمام میچز بغیر شائقین کے لاہور اور کراچی کے وینیوز پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔