28 سے 30 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

03-27-2026

(لاہور نیوز) شہر میں رات گئے ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور فضا میں ہلکی خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔

صبح کا آغاز سورج کی چمکتی کرنوں کے ساتھ ہوا، تاہم موسم معتدل اور خوشگوار نظر آیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث ہلکی سی حبس محسوس کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر میں اس وقت 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تاہم 28 سے 30 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ آئندہ ہفتے میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن میں یہ 27 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہے گا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔