جمعة المبارک، آئی جی پنجاب کی صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم
03-27-2026
(لاہور نیوز) جمعة المبارک، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیدیا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان سمیت شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں، حساس مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مذہبی و حساس مقامات کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں، ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں، سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں، مساجد، امام بارگاہوں، حساس مقامات کے اطراف سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھیں۔