پی ایس ایل: فخر زمان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

03-27-2026

(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

فخر زمان نے لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔  بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان کے پاکستان سپر لیگ میں تین ہزار رنز مکمل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل کی 98 ویں اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے۔ فخر زمان  پی ایس ایل میں تین ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پلیئر ہیں، پشاور زلمی کے بابراعظم  3 ہزار 792 رنز بنا کر سب سے آگے ہیں۔