شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا
03-26-2026
(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن میں موبائلزسکواڈ نے پولیس ناکہ نیو راوی پل پر کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق حافظ آباد پولیس کو مطلوب اشتہاری ریاست علی کو گرفتار کرلیا گیا، ریاست علی کے خلاف تھانہ ونیکی تارڑمیں اغواءکامقدمہ درج ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اشتہاری کو قانونی کارروائی کیلئے شاہدرہ ٹاؤن پولیس کےحوالے کر دیا گیا۔