لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے والے وکلا کو گاؤن پہننے سے استثنیٰ مل گیا
03-26-2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے لئے وکلاء کو گاؤن پہننا لازم نہیں ہو گا۔
30 مارچ 2026 سے وکلاء کے لیے گاؤن پہننا لازمی نہیں ہوگا، نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ ، تمام بنچز پر اطلاق ہو گا۔ ایڈوکیٹ جنرل، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سمیت وکلاء تنظیموں اور متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔