نیا چیف آرگنائزر پنجاب، پی ٹی آئی نے ناموں کیلئے سر جوڑ لیے

03-26-2026

(لاہور نیوز) چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی نے نئے چیف آرگنائزر کے ناموں کیلئے سر جوڑ لئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب قیادت، سنٹرل قیادت اورپارلیمنٹرینزاپنی فہرست بنانے میں مصروف ہیں، نیا چیف آرگنائزر مستقل ہو گا یا قائم مقام فیصلہ نہ ہو سکا۔ گرفتاری پر پارٹی عہدیداران کیساتھ یکجہتی ضروری ہے، قائم مقام چیف آرگنائزر تعینات ہونے اختیارات کا واضع ہونا ضروری ہے، نئے چیف آرگنائزر کا نام فائنل کرنے کیلئے باقاعدہ اجلاس میں مشاورت کی جائے گی۔ چیف آرگنائزر پنجاب کے ناموں کیلئے پرانے ،مضبوط پارٹی کارکنان کا نام زیر غور ہو گا, نئے پارٹی کارکنان کو یہ منصب نہیں دیا جائے گا جبکہ پرانے کارکن کو یہ عہدہ دینے کا فیصلہ پارٹی متحدز کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔