13 اپریل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا، سربراہ انسداد پولیو پروگرام
03-26-2026
(لاہور نیوز) سربراہ انسداد پولیو پروگرام عدیل تصور نے کہا ہے کہ 13اپریل سے پولیو کے خلا ف مہم چلائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو پروگرام کے اجلاس میں پنجاب کے 36 اضلاع کی پولیو صورتحال کا جائزہ لیا گیا، سربراہ انسداد پولیو پروگرام عدیل تصور نے پنجاب بھر کے اضلاع کو انسداد پولیو مہم کی تیاریوں میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔ فیلڈ سطح پر خامیوں کا ازالہ کیا جائےاور نشاندہی کی گئی کمزور یونین کونسلز پر خاص توجہ دینے کے ساتھ بہتر منصوبہ بندی کی جائے، لاہور کے ایک نمونے کے علاوہ صوبے بھر میں پولیو ماحولیاتی نمونے منفی ہیں تاہم نقل مکانی کرنے والی آبادی کے باعث پولیو وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ برقرار ہے تاہم 13اپریل سے پولیو مہم چلائی جائے گی۔