ایس ای سی پی نے پنجاب لائف انشورنس کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا
03-26-2026
(لاہور نیوز) سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پنجاب لائف انشورنس کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا۔
ایس ای سی پی کے مطابق پنجاب حکومت کی پہلی صوبائی لائف انشورنس کمپنی قائم ہو گئی، ایس ای سی پی کو پنجاب انشورنس کمپنی کا بزنس پلان جمع کرا دیا گیا۔ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے مطابق پنجاب انشورنس کمپنی کم آمدنی والے افراد کو انشورنس فراہم کرے گی، کسان، مزدور اور چھوٹے کاروباری افراد کو انشورنس کوریج دی جائے گی۔ پنجاب انشورنس کمپنی صوبے کے سوشل ہیلتھ انشورنس پروگرامز مینیج کرے گی، کمپنی صوبے میں کم آمدنی والے افراد کو سبسڈائز انشورنس پرمئیم والی اسکیم متعارف کرے گی۔ ایس ای سی پی کے مطابق پنجاب انشورنس کمپنی آسان ڈیجیٹل انشورنس پراڈکٹ متعارف کروائے گی، پنجاب میں پنشن اور اینیوٹی مصنوعات بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ کمیشن کے مطابق پاکستان میں لائف انشورنس کمپنیوں کی تعداد 13 ہو گئی، پنجاب انشورنس کمپنی ملک میں انشورنس کوریج بڑھانے میں اہم کردار اد کر سکتی ہے۔