لاہور میں 242 ٹریفک حادثات؛ایک شخص جاں بحق292 زخمی
03-26-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 242 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 292 زخمی ہوئے، 116 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 176 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔