پی ایس ایل11؛ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں

03-26-2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا، چئیر مین پی سی بی سید محسن رضا نقوی بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ موجود ہیں۔  پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز  آج سے ہو گیا ہے، پی ایس ایل کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز  کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔