پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا حیدر آباد کنگزمین کو 200 رنز کا ہدف

03-26-2026

(لاہور نیوز) پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے حیدر آباد کنگزمین کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دے دیا۔

  قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسیب اللہ نے 40 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی، محمد نعیم 30، سکندر رضا 24، پرویز حسین ایمن 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ قلندرز کے آصف علی 6 اور عبداللہ شفیق نے 4 رنز بنائے جبکہ کپتان شاہین آفریدی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے حسان خان اور ریلے میریڈیتھ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں اور محمد علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ حیدر آباد کنگز مین کی ٹیم پی ایس ایل میں پہلی بار ان ایکشن ہو رہی ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں نے 3-3 بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ کراچی کنگز، پشاور زلمی، ملتان سلطانزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک ،ایک بار پی ایس ایل کی ٹرافی اٹھائی ہے۔