روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
03-26-2026
(لاہورنیوز) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 20 پیسے پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔