پنجاب میں کفایت شعاری اقدامات، تمام اداروں میں بورڈ میٹنگز پر معاوضہ بند
03-26-2026
(لاہور نیوز) پنجاب میں کفایت شعاری اقدامات، بورڈ ممبران کی فیس مکمل ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا۔
سرکاری، نیم سرکاری اور خودمختار اداروں میں بورڈ میٹنگز پر معاوضہ بند کر دیا گیا، آئندہ دو ماہ تک کسی بھی بورڈ ممبر کو اجلاس میں شرکت کی فیس نہیں دی جائے گی۔ سرکاری و نجی نامزد ممبران بھی فیصلے کے دائرہ کار میں شامل ہیں، محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سمیت تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کر لی گئی جبکہ بورڈ میٹنگز کی تفصیلات اور عملدرآمد کی تصدیق جمع کروانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کو مضبوط بنانا ہے۔