علی ظفر کے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی کارروائی مکمل

03-26-2026

(لاہورنیوز) سیشن کورٹ لاہور میں گلوکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی کارروائی مکمل ہو گئی۔

  عدالت میں علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہو گئے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 30 مارچ کو اگر کسی پوائنٹ پر معاونت درکار ہوئی تو وکلاء معاونت کریں، جج آصف حیات نے کہا کہ 30 مارچ کے بعد عدالت فیصلے کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔ فریقین کے وکلاء کی جانب سے تحریری دلائل بھی عدالت میں پیش کیے، ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے کیس پر سماعت کی۔واضح رہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ 2018 میں دائر کیا تھا، علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔