8 سالہ بچے کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

03-26-2026

(لاہور نیوز) 8 سالہ بچے کو ورغلا کر اس سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق شادمان کے علاقے میں 8 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں بچہ گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا کہ ملزم کرامت مسیح اسے ورغلا کر اپنی دکان پر لے گیا۔ دکان پر ملزم نے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، تاہم بچے کے شور مچانے پر وہ موقع سے فرار ہوگیا۔ شادمان پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کرامت مسیح کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے جہاں اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔