عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی

03-26-2026

(لاہور نیوز) عالمی ومقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ہو گئی۔

مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ سونا 11 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے پر آ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 9,430 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی 340 روپے کمی کے بعد 7,484 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 110 ڈالر کی کمی کے بعد 4,455 ڈالر پر آ گئی ہے، جس سے مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی کا اثر پڑا ہے۔