سرکاری کالجز پرنسپل سے محروم، خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کا سلسلہ شروع
03-26-2026
(لاہور نیوز) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے زیر انتظام 200 سے زائد سرکاری کالجز تاحال مستقل پرنسپلز سے محروم ہیں، جس کے باعث تعلیمی و انتظامی امور متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق سینکڑوں کالجز ایک طویل عرصے سے مستقل سربراہان کے بغیر چل رہے ہیں، جبکہ اساتذہ اور طلبہ کو مختلف انتظامی مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے اور موزوں امیدواروں کے انٹرویوز بھی لئے جا رہے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ اس عمل کو جلد مکمل کر کے کالجز میں مستقل پرنسپلز تعینات کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تقریباً 6 ماہ قبل اس عمل کا باقاعدہ آغاز کیا تھا، جس کے بعد سینکڑوں امیدواروں نے پرنسپل کے عہدوں کیلئے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں۔