لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، مزید بارشوں کی پیشگوئی

03-26-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، کچا جیل روڈ، ماڈل ٹاؤن اور پیکو روڈ کے اطراف رات گئے بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 49 سے 65 فیصد رہا ہے، ہوا 6 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔