پاکستان آنیوالی تمام غیر ملکی ایئرلائنز کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایت

03-26-2026

(لاہور نیوز) پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی ایئرلائنز کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایندھن پالیسی سے متعلق نوٹم جاری کردیا۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق بدھ کے روز کراچی سے دوحہ کے لیے غیر ملکی ایئرلائنز کے طیارے کو ایندھن کے لیے مسقط میں اترنا پڑا۔ اضافی ایندھن لانے کی وجہ سے غیر ملکی ایئرلائنز مسافروں کا سامان اور کارگو چھوڑ رہی ہیں۔