چوہدری پرویز الہٰی کی حاضری معافی منظور، بریت کی درخواست پر دلائل طلب

03-26-2026

(لاہور نیوز) سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران چوہدری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیے، جس کے بعد کیس ایک اہم مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ سماعت کے دوران شریک ملزمان فرحان، واجد علی سمیت دیگر کی حاضری مکمل کی گئی، جبکہ ملزمان کی جانب سے رانا فرخ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت جج اشفاق احمد نے کی۔ عدالت نے مزید کارروائی 20 مئی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) اس مقدمے کا چالان پہلے ہی عدالت میں جمع کروا چکی ہے۔