اچھرہ: پولیس کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گرفتار

03-25-2026

(لاہور نیوز) اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے مطابق ملزم عمر  نے چند روز قبل فاضلیہ کالونی سے شہری داؤد کی موٹر سائیکل چرائی تھی۔ ملزم عمر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم 17 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ اور عادی مجرم ہے جس کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔       پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔