لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

03-25-2026

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی توکہیں تیزبارش،موسم خوشگوار ہو گیا۔

اقبال ٹاؤن، گلبرگ، خیابان جامعہ پنجاب روڈ اور اطراف میں بارش برس پڑی، شالیمار لنک روڈ سمیت دیگر کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی, اسی طرح جوہر ٹاؤن،  ٹھوکر،  کوٹ لکھپت اور  دیگر کئی علاقوں میں بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہر کا درجہ حرارت24ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے، شہر کی فضائی آلودگی میں کمی جبکہ مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 110ریکارڈ کیا گیا ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران وقفے وقفے سے بارش کاامکان ہے۔