یوحنا آبادـ: جرابیں بنانے والی فیکٹری کے گوادام میں آتشزدگی

03-25-2026

(لاہور نیوز) یوحنا آباد کے علاقہ میں جرابیں بنانے والی فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی۔

لاہور کے علاقے خالق نگر یوحنا آباد کے قریب فیکٹری گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ جرابیں بنانے والی فیکٹری میں لگی، ریسکیو فائر فائٹرز آگ پرقابوپانے میں مصروف ہیں، تاحال کسی  جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔