لاہور: نہر سے 42 سالہ شخص کی لاش برآمد
03-25-2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں نہر سے 42 سالہ شخص کی لاش برآمد ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیازبیگ کے قریب نہر سے ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے نہر سے لاش نکال لی۔ جسکی شناخت 42 سالہ حیدر کے نام سے ہوئی ہے، نعش مزید قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔